ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ بچپن میں انگلش نہ سیکھنے پر انہیں آج بھی افسوس ہے۔
ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں میسی نے کہا کہ انہیں زندگی میں کئی باتوں کا افسوس ہے، اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ انہوں نے بچپن میں انگلش سیکھنے کا موقع ضائع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس انگلش پڑھنے کا وقت موجود تھا، مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور آج انہیں اس کا شدید احساس ہے۔
میسی نے مزید کہا کہ انہیں کئی بار ایسے مواقع ملے جب وہ دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات کر سکتے تھے، مگر زبان نہ جاننے کی وجہ سے وہ خود کو آدھا جاہل محسوس کرتے تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر سوچتے ہیں کہ کتنا وقت ضائع ہوا اور اس پر افسوس ہوتا ہے، اسی لیے وہ اپنے بچوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں اور مواقع ضائع نہ ہونے دیں۔
میسی نے پڑھائی میں انگلش نہ سیکھنے پر اظہار افسوس کیا








