بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور وطن عزیز کے دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
افغان جارحیت کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ ملک کے امن اور تحفظ پر کسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی، اور افواج دشمن کے ہر جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، اور پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی سے لیس ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کو فروغ دیتا رہا ہے، لیکن ملکی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر جارحیت کا ڈٹ کر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔