کابل: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل، پکتیا اور قندھار میں بمباری کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کی نوعیت اور ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پکتیا میں طالبان کے منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی، جبکہ قندھار میں بھی رات گئے فضائی سرگرمی دیکھی گئی۔
کچھ افغان میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ رات 12 بجے کے بعد قندھار کے آسمان میں ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ذرائع نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔
حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کی مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
پاک فضائیہ کی کابل، پکتیا اور قندھار میں بمباری، طالبان نے تصدیق کردی








