بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد اصل وجہ بتا دی

سینئر پاکستانی اداکارہ فریال گوہر اور اداکار جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد کھل کر اس کی اصل وجہ بیان کی ہے۔
ایک وقت تھا جب دونوں کو شوبز انڈسٹری کا مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔ ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کے دل توڑ دیے تھے اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔
حال ہی میں دونوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ نظر آئے اور طلاق کے 30 سال بعد کھل کر اس وقت کی صورتحال بیان کی۔ دونوں نے کہا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ان کی طلاق 1992 میں ہوئی، جبکہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں، مگر وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے تھے۔
فریال گوہر نے طلاق کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جمال شاہ کو اپنی آزادی بہت عزیز تھی اور وہ شادی کی حدود میں بندھ کر نہیں رہ سکتے تھے، اور وہ اس بات کو سمجھتی تھیں۔ جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ وہ شادی کے لیے مکمل طور پر موزوں انسان نہیں تھے۔
فریال گوہر نے مزید کہا کہ وہ کبھی اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اور اگر کوئی رشتہ چھوڑنا چاہے تو اس فیصلے کو سمجھنا چاہیے۔
جمال شاہ نے ایک آخری واقعے کا ذکر بھی کیا جس نے ان کے تعلقات کو مزید متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر ایک آرٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ فریال گوہر نے انہیں مشورہ دیا کہ اس خاتون کے ساتھ کام نہ کریں، مگر انہوں نے بات نہ مانی۔ حتیٰ کہ اس خاتون کی خالہ نے بھی انہیں مشورہ دیا، لیکن انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق کام کیا۔
بعد ازاں یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور اسی دوران فریال گوہر اور جمال شاہ نے باقاعدہ طلاق لے لی، اگرچہ ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل 1987 سے ہی موجود تھے۔