بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، 866 گرام آئس ہیروئن برآمد

پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، 866 گرام آئس ہیروئن برآمد
پشاور: اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران 866 گرام آئس ہیروئن ضبط کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے جدید پروفائلنگ اور اسکریننگ کے نظام کے ذریعے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اسکریننگ کے دوران مسافر نورالحق کے جوتوں اور شولڈر بیگ میں مشکوک مواد کی نشاندہی ہوئی، جس پر تلاشی لی گئی۔ اس کارروائی کے دوران مہارت سے چھپائی گئی 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملزم کو قبضے میں لی گئی منشیات کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی اے ایس ایف کی بروقت نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی مثال ہے، جس سے بین الاقوامی فضائی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔