وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا اور خوش قسمتی سے ان واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر زور دیا کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے درمیان براہِ راست روابط کو بے نقاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کر رہا ہے اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا اہم پیغام








