بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میکسیکو میں سیکیورٹی کشیدگی، فیفا نے ورلڈکپ میچز منتقلی سے انکار کر دیا

چند ماہ بعد شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے لیے میکسیکو میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، لیکن فیفا نے اب تک میچز منتقلی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
گذشتہ دنوں میکسیکو کی فوج نے مشہور ڈرگ مافیا کے سربراہ نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس، المعروف ایل مینچو، کو ہلاک کیا، جس کے بعد مافیاز نے انتقامی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں کی وجہ سے کئی فٹبال میچز پہلے ہی ملتوی ہو چکے ہیں۔
البتہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اس موقع پر کہا کہ وہ میکسیکو کی میزبانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور کسی بھی میچ کی منتقلی کا منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام میچز شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔