پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے بلا اشتعال حملوں کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی اور خطے میں اپنی طاقت کا ثبوت دوبارہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پراکسی کے طور پر افغانستان کی حکومت کے ذریعے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے، کیونکہ کابل رجیم کی غلط حکمتِ عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کسی نے للکارا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے سے باز نہیں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی سے مغربی سرحد تک پاک فوج ملک کے ہر انچ کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں آپریشن غضب للحق میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افغان چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری: پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی








