بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سنہری موقع

نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے تین بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف فتح اسے براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ اگر نیوزی لینڈ ہار گئی تو سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے والی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے نتائج پر منحصر ہوگا۔
پاکستان کو اگر سری لنکا کے خلاف مخصوص مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی تو نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی، لیکن نیٹ رن ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بڑی فتح درکار ہوگی، جو حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے کافی مشکل لگتی ہے۔