اسلام آباد(نیوزڈیسک)غلط فہمی بمقابلہ حقیقت پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کا انخلا یا سرمایہ کاری کا تسلسل؟غلط فہمی:”غیر ملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں”حقیقت:2022 سے 2025 کے دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنا کاروبار بند کیا، جبکہ اسی مدت میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹر ہوئیں۔ جس “125 کمپنیوں کے انخلا” کا اکثر حوالہ دیا جاتا ہے وہ حالیہ برسوں کا نہیں بلکہ 1977 سے اب تک کی مجموعی تعداد ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ کمیشن کے مطابق 2022 سے 2025 کے درمیان صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے آپریشنز بند کیے، جبکہ اسی عرصے میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔عوامی سطح پر زیرِ گردش “125 کمپنیوں کے انخلا” کا عدد گزشتہ تین برسوں کا نہیں بلکہ 1977 سے اب تک کے مجموعی بندشوں پر مشتمل ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جو چین، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی، جنوبی کوریا، اسپین اور دیگر ممالک سمیت مختلف معیشتوں سے آئی۔فروری 2026 تک SECP کے ساتھ 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جو پاکستان کے کارپوریٹ منظرنامے میں بین الاقوامی موجودگی اور اعتماد کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہیں۔
غیر ملکی کمپنیوں کے انخلاء کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایس ای سی پی








