بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے افغان جارحیت کا موثر جواب دیا، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگوڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن للحق اور پاک افغان صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا، وزیر اطلاعات پاکستان نے افغان جارحیت پر موثر انداز میں جواب دیا۔افغانستان کی متعدد پوسٹوں پر پاکستان کی جانب سے قبضہ کیا گیا۔افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کی گئی ۔اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانستان کے شہری ملوث تھے۔ اسلام آباد میں حالیہ عرصے میں جوڈیشل کمپلیکس اور امام بارگاہ پر خودکش حملوں میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وزیر اطلاعاتافغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں، وزیر اطلاعاتافغان شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں، عطاء اللہ تارڑافغانستان میں اس وقت طالبان کی غیر قانونی حکومت ہے، وزیر اطلاعاتطالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کر رکھا ہے، وزیر اطلاعاتطالبان کے نئے مجرمانہ ضابطے نے غلامی، تشدد اور خواتین پر جبر کو قانونی حیثیت دی، عطاء اللہ تارڑطالبان کا نیا ضابطہ قاہرہ اعلامیہ کی بنیادی ضمانتوں سے متصادم ہے، عطاء اللہ تارڑطالبان کے نئے ضابطے میں تمام انسانی حقوق کے قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔طالبان کے ضابطہ میں عدم مساوات اور معاشرے کو حیثیت کی بنیاد پر تقسیم کر دیا گیا۔طالبان کا ضابطہ اسلامی اصولِ مساوات اور وقار کے ساتھ تصادم ہے۔طالبان کے نئے ضابطے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی براہِ راست خلاف ورزی کرتے ہیں۔18 سے 29 سال کی عمر کی تقریباً 80 فیصد نوجوان افغان خواتین تعلیم سے محروم ہیں۔ افغانستان میں دنیا میں مزدور قوت میں صنفی فرق سب سے زیادہ ہے۔ طالبان نے وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی ہیں جو خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے سے روکتی ہیں۔فیصلہ سازی میں خواتین کی نمائندگی ختم ہو گئی ہے۔ خواتین کو جان بوجھ کر سیاسی فیصلہ سازی کے تمام سطحوں سے خارج کیا گیا ہے۔