بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ: افغانستان کی دراندازی کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سینیٹ میں افغانستان کی طرف سے پاکستان میں دراندازی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی طرف سے پاکستان کے بارڈر علاقوں میں دراندازی کی مذمت کرتا ہے، سینیٹ افغانستان کی دراندازی کے دوران شہداء ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

متن میں یہ بھی کہا کہ سینیٹ آف پاکستان افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے خلاف استعمال ہونے پر مذمت کرتا ہے، سینیٹ عالمی برادری سے افغان طالبان رجیم کے اس رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سینیٹ میں قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔