پشاور(نیوزڈیسک)ضلعی انتظامیہ خیبر کے ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی فائرنگ کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ٹرمینل میں کھڑی افغان پناہ گزینوں کی درجنوں گاڑیوں کو گزشتہ رات حفاظتی اقدام کے طور پر لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا۔چین کا پاک افغان کشیدگی پر اظہار تشویش ، ثالثی کی پیشکش کر دی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام کے مطابق حالات معمول پر آنے تک وطن واپسی کا سلسلہ معطل رہے گا۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔









