بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر حملوں کی مخالفت نہیں کی، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کارروائیوں کی مخالفت نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت تک نے کھلے عام افغان دہشت گردی کی حمایت سے گریز کیا ہے کیونکہ اسے روس، یورپی یونین، امریکہ اور چین کی پوزیشن کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک نے بھی افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظات پر عمل کرے اور اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

فواد چوہدری کے مطابق عالمی برادری کا یہ رویہ پاکستان کے مؤقف کی تائید اور ایک بڑی سفارتی کامیابی کی علامت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔