بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کا عمران خان کیلئے مفاہمت کا پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف مبصر اسد اللہ خان نے نے دعویٰ کیاہے کہ  ایک مبینہ پیغام سامنے آیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک حاضر سروس جج نے ایک شخصیت کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان تک مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

اسد اللہ خان کے مطابق مذکورہ جج کا شمار اُن ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے ماضی میں عمران خان کے خلاف فیصلے دیے ہیں یا جنہیں عمران خان مخالف ججز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پیغام میں عمران خان کو یہ باور کرایا گیا کہ اُن کا مؤقف اصولی طور پر درست ہے، وہ درست جدوجہد کر رہے ہیں اور مینڈیٹ کا معاملہ بھی وقت کے ساتھ واضح ہو جائے گا۔ تاہم پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، اس لیے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان عام طور پر اس نوعیت کے پیغامات کو پسند نہیں کرتے، مگر یہ پیغام انہیں اسی نیت سے پہنچایا گیا ہے کہ سیاسی کشیدگی کم ہو اور کسی قابلِ عمل حل کی طرف پیش رفت ممکن ہو۔ اس مبینہ پیغام نے سیاسی اور عدالتی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔