بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا سپر ایٹ میچ، آج موسم کیسا رہے گا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کینڈی میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

کینڈی میں آج بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں، پاکستان کو آج ناصرف میچ جیتنا ہو گا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔

پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہو گا، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ رنز 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔