بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور صورتحال کو مزید پیچیدہ کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر وقت، ہر حالت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی مستقل حمایت جاری رکھے گا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے اثر سے خطے میں جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔