بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران، امریکا اور اسرائیل کی کشیدگی : اوگرا کو پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی حفاظت کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق وزارت توانائی نے اوگرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے وافر ذخائر یقینی بنائے اور خام تیل و دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور سپلائی پر کڑی نگرانی کرے۔ وزارت نے سپلائی میں کسی بھی ممکنہ تعطل سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تیز کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آئل نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جبکہ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے تصدیق کی کہ ملک میں فی الحال مناسب اسٹاک موجود ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اب تک 51 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر اور صدر مسعود پزشکیان کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے خطے میں انسانی اور اقتصادی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔