سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کے میزائل حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ریاض اور مشرقی علاقوں میں کیے جانے والے یہ میزائل حملے کسی بھی بہانے یا وجہ سے جائز نہیں ٹھہرائے جا سکتے۔ اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا کہ یہ حملے ایرانی حکام کے علم اور اجازت کے باوجود کیے گئے، حالانکہ سعودی عرب نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اس کی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی جارحیت کی مذمت کرے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
سعودی عرب کا ایران کے میزائل حملوں پر شدید ردعمل








