بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی صورتحال کے باعث پاکستان کی سفری ہدایات، شہریوں کو سفر مؤخر کرنے کا مشورہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اہم سفری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شہری فی الحال ایران کا غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔
وزارتِ خارجہ نے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو بھی محتاط اور چوکس رہنے کی تلقین کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور مقامی حالات پر گہری نظر رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی پاکستانی سفارتی مشن سے فوری رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکومتِ پاکستان نے شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے تہران، زاہدان اور مشہد میں ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ تہران میں پاکستان ایمبیسی کے ایمرجنسی نمبرز یہ ہیں:+98-21-66-9413-88/89/90/91
وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔