بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان قادر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

لاہور:قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

لیگ اسپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہوکر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔