کراچی(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دنیا میں فساد پھیلا رہے ہیں، پاکستانی عوام کو پر امن احتجاج کا حق ہے۔
حافظ نعیم نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دنیا میں فساد پھیلا رہے ہیں، امریکا کی عوام کو چاہئے، اپنی بہتری کیلئے امریکی حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ ہماری افواج پر حملہ ہماری خودمختاری کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری سے مل کر مذاکرات کرنے ہوں گے، پاکستان افغانستان کے درمیان جنگ کو روکنا ہوگا یہ پاکستان اور افغان حکومت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان کا دوست امریکا نہیں ہو سکتا اسی طرح افغانستان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ انڈیا ان کا دفاع نہیں کرے گا تاہم ہم بیرونی طاقت کا سامنہ نہیں کر سکتے جب تک قومی یکجہتی پیدا نہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرے اور پی ٹی آئی کو چاہئے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ پہلے بات کرے ذمہ دارانہ اقدام اٹھائے، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ پر وار کا ٹیگ لگا دینا چاہئے جبکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ ٹرمپ کی سازش ہے۔









