بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں احتجاج کو شدت میں بدلنے سے ملک دشمن کو فائدہ ہو گا، علما کرام

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج پر علما کرام کا کہنا ہے کہ ملک میں احتجاج کو شدت میں بدلنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا۔
علما اکرام نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے، عوام تحمل کا مظاہرہ کریں پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہئے جبکہ قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔