بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف، شاہِ اردن رابطہ، بامقصد مکالمےکی ضرورت پر زور

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان اور اردن کے فرمانروا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ۔محمد شہباز شریف نے آج عبداللہ دوم ابن الحسین، فرمانروائے اردن سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی جو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی اور جس کے نتیجے میں اردن اور دیگر علاقائی ممالک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وزیرِاعظم نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فوری طور پر تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں مملکتِ اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔