بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابند

لاہور:(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات سے نمٹنا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی ہو گی۔ اور عوامی مقامات پر بغیر اجازت کسی بھی اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکم نامے کے تحت صوبے میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتوں کی کارروائیاں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم۔حکام کے مطابق صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔