دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ یو اے ای کے صدر جان قادر بحرین میں پارٹی کے تنظیمی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد واپس یو اے ای پہنچ گئے ہیں ، جان قادر نے اپنے دورہ بحرین کے دوران ندیم حفیظ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن، ڈپٹی سیکرٹری احمد قریشی، سروت سید نائب صدر مسلم لیگ ن بحرین، منیارٹی ونگ بحرین کے انچارج ناصر بھٹی اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات کی، اس دوران مل کر پاکستان اور پارٹی کےلئے کام کرنے کا عہد کیا گیا کہ اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کو ہر گھر میں پہنچانا ہے، اس موقع پر منیارٹی ونگ بحرین کے انچارج ناصر بھٹی نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ مسیحی ، ہندو اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی شامل کریں گے تا کہ بحرین میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن منیارٹی ونگ فعال ہو ہم انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں منیارٹی ونگ کا گرینڈ پروگرام کریں گے جس میں یو اے ای سے صدر جان قادر اور دیگر عہدیداران شرکت کریں گے، اور ہم سب ایک دوسرے کےساتھ مل کر کام کریں گے ملاقات کے دوران پاسٹر نتھا نیل پاسٹر اکرم مسیحی، ثروت سید، مسٹر جیری اور دیگر لوگوں نے شرکت کی-
مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ یو اے ای صدرکا تنظیمی معاملات کےجائزہ کے لئے بحرین کا دورہ








