بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی ایف ڈی میں بے ضابطگیاں، اعلیٰ سطحی تحقیقاتیکمیٹی قائم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایوانِ صدر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ایوانِ صدر پبلک سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ پاکستان بطور چانسلر پی آئی ایف ڈی نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کریں گے، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اور ایوانِ صدر سیکریٹریٹ کے نمائندے کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔