کوئٹہ (نیوزڈیسک)ایران پرحملے کے بعد پاکستانی طلبہ اورشہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ۔حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے ذریعے سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔ایران سے یکم اور2مارچ تک مجموعی طور پر 183 طلبہ تفتان کے سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے2۔ مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیںاسی روز مزید121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔ ایران سے وطن واپس لائے گئے طلبہ میں سے 132کا تعلق پنجاب سے ہےخیبرپختونخوا 22،سندھ 15،گلگت بلتستان 10،آزاد کشمیر 3اور بلوچستان کے ایک طالبعلم کو واپس لایا جاچکا۔طلبہ تہران میڈیکل کالج،اصفہان میڈیکل کالج،زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج میں زیرتعلیم تھے۔واپس لائے جانے والے طلبہ اور انکے اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران سے 183پاکستانی طلبہ باحفاظت پاکستان پہنچ گئے








