کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر سلمان علی آغا کو دو سو سنتالیس ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی۔سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کھیل رہا ہوں میرے لیے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔میں بہت خوش ہوں، کیونکہ جب کرکٹ شروع کی تھی تو پاکستان کھیلنا ایک خواب تھا۔پاکستان سے کھیلنا ایک ایسا احساس ہے جو بیان نہیں کیا جا سکتا۔آٹھ نو سالوں سے جو بچہ کرکٹ کھیل رہا ہے آج وہ ٹیسٹ کھیل رہا۔میری زندگی کا سفر آج میرے دماغ میں چل رہا ہے۔میں سری لنکا میں پاکستان سے لے ساتھ پہلے کھیل چکا ہوں۔سری لنکا ہمیشہ ٹف ٹیم رہی ہے،لیکن میں پہلے کھیل چکا ہوں مجھے فائدہ ہو گا۔
سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، کرکٹر سلمان علی آغا کو دو سو سنتالیس ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی








