راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فیملی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان کی بھابی اور بیٹی ملاقات کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو چکے ہیں جہاں ملاقات جیل قواعد و ضوابط کے تحت کروائی جائے گی۔









