بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری ترجیح ملاقات نہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے: علیمہ خان

 

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے۔علیمہ خان کو پارٹی لیڈر شپ پر کیوں غصہ ہے؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ سے متعلق سنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔