بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات سے قبل عمران خان کوبہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے

ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا۔ جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔