آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔
پاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔
پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔









