نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ انسان جو بھی پروفیشن اختیار کرنا چاہتا ہے تو وہ اس میں نہیں پہنچ پاتا کیوں کہ وہ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ڈیزائنر میں نے شروعات کی اور پھر اپنا بوتیک بھی کھولا، بطور بیوٹیشن بھی کام کیا، سیلون بھی کھولا لیکن ان سے ہٹ کر پھر ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں آگئی۔
میں شادی سے ایک دن پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی ،
شادی کے کارڈ وغیرہ تو بٹ گئے ہوں گے ؟
نہیں اللہ نے عزت رکھ لی تھی وتعز من تشاء وتذل من تشاء گھر والوں کو شک تھا اس لیے انہوں نے زیادہ لوگ نہیں بلائے تھے ! کنول فاروق 👏 pic.twitter.com/dYOZZbZYvm— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) March 4, 2026
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار شادی سے بھاگی ہوئی بھی ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے، میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ دراصل میرے گھر والے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ شادی کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی والدین کا دل رکھنے کے لیے انکار نہیں کیا اور خوب ساری شاپنگ وغیرہ کی اور پھر جس دن شادی تھی اس سے ایک رات پہلے بھاگ گئی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اس دوران تو شادی کارڈز وغیر بھی چلے گئے ہوں گے سب کے پاس اور باقی تیاریاں بھی ہوگئی ہوں گی؟
جس پر کنول فاروق نے بتایا کہ میرے والدین بھی تھوڑا بہت سمجھ چکے تھے اور وہ مجھے جانتے تھے، اس لیے انہیں شک تھا، اس لیے انہوں نے بھی محدود لوگوں کو بلایا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی۔
میزبان نے پوچھا کہ والدین کو وقت پر کیوں نہیں بتایا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش تھے تو میں نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے انہیں خوش رہنے دو۔









