بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے میں افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(شکیل قرار )ایف آئی اے اسلام آباد زون میں اہم تقرریاں تبادلے کردئیے گئے ہیں عرصہ دراز سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل نیازی کو بھی تبدیل کردیا گیا
روزنامہ “ممتاز “کے پاس دستیاب نوٹکفیشن کے مطابق
ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں تعینات ایک عرصہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی کو انکے عہدے سے ہٹا کر زون میں ہی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کردیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیضان الحق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تعینات کر دیا ہے فیضان الحق اس سے پہلے بھی اسلام آباد زون میں رہ چکے ہیں،
ناقص کارگردگی اور شکایات پر سابق ڈی ڈی کو ہٹایا گیا ہے،ڈی جی ایف آئی اے نے ادارے کے دیگر افسران کی چھان بین بھی شروع کر رکھی،میڈیکل فیٹنس ییونیفارم اور دیگر ملنے والے احکامات بھی اسی کی کڑی ہیں،واضح رہے ایف آئی اے کے تمام افسران کی دوبارہ میڈیکل بھی کروائے گئے ہیں،