کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین کیلئے آج 21 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 14 پروازیں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں، پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 شیڈول کی گئی ہیں۔
ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور دمام کے لیے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 7 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 2 پروازیں آپریٹ ہونے کی توقع ہے، کوئٹہ سے شارجہ اور دبئی کی آج کی چاروں پروازیں آپریٹ ہونے کی امید ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازیں مجموعی طور پر 1130 ہو چکی ہیں۔









