اسلام آباد(ممتاز نیوز)کیاآپ جانتے ہیں کہ بھارتی صدر کے زیراستعمال صدارتی بگھی بھارت نے پاکستان سےٹاس کے ذریعے جیتی تھی ،ایک بھارتی شہری نے سوشل میڈیاسائٹ پرایک ویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں بتایاکہ1947میں تقسیم ہندکے بعد جب پاکستان اوربھارت کےد رمیان سامان کی تقسیم ہوئی
توبھارتی صدر کے زیراستعمال صدارتی بگھی بھارت نے ٹاس کے ذریعے پاکستان سے جیتی تھی،تقسیم ہندکے بعد تمام چیزوں کی تقسیم ہوچکی تھی لیکن جب بات بگھی کی آئی دودونوںممالک ضد پراڑ گئے،دونوں کے کہا کہ بگھی ہمیں چاہیے،یہ بگھی دونوں ممالک کے لیےخاص تھی کیونکہ اس میں سونے کی پرت لگی ہوئی تھی
اوریہ وائسرائے کی بگھی تھی یہ دونوں ممالک کے لیے شان وشوکت کی بات تھی ،بھارت کی جانب سے ٹھاکرگووند سنگھ آئے اورپاکستان کی جانب سےیعقوب خان آئے ان دونوں کے بیچ میں کرکٹ کی طرح ٹاس کیاگیایہ ٹاس بھارت نے جیتااوراس وقت (1947)سے اب تک یہ بگھی بھارتی صدارتی محل میں موجود ہے۔