بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لبنان پر اسرائیلی بمباری، 123 شہادتیں، ہزاروں کی نقل مکانی

تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر رات کے وقت فضائی حملے کیے

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 123 افراد جاں بحق اور 683 زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر رات کے وقت فضائی حملے کیے جن میں بیروت کے جنوبی مضافات بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی علاقوں کے علاوہ مشرقی لبنان کے شہر دورس کو بھی نشانہ بنایا۔