واشگنٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے غیر مشروط پر ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا سوائے غیر مشروط پر ہتھیار ڈالنے کے ‘۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’پھر ایک بہترین اور قابل قبول قیادت کے انتخاب کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور کام کریں گے‘۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو معاشی طور پر پہلے سے زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا، ’ایران کا مستقبل شاندار ہوگا۔ میک ایران گریٹ اگین‘۔









