بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: بھارت میں پھنسی کرکٹ ٹیموں کی واپسی کا بندوبست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بھارت میں رکی ہوئی ٹیموں کے لیے بالآخر اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فراہم کردہ چارٹر طیاروں کے ذریعے اپنے ممالک واپس روانہ ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم آج شام ممبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل کولکتہ سے الگ الگ چارٹر پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے ممالک کا رخ کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے چند کھلاڑی، جن میں کیشو مہاراج، جیسن اسمتھ اور جارج لنڈے شامل ہیں، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے جہاں 15 مارچ سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز ہونا ہے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گزشتہ چھ روز سے کولکتہ میں موجود ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد وہیں رکی ہوئی تھی۔