بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’انڈسٹری میں اپنی پہچان خود بناؤ‘‘، سیف علی خان نے بیٹے ابراہیم کو دیا پیغام

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائیں۔
سیف علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے بیٹے کے فلمی سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو والدین کی شہرت کی وجہ سے مواقع ملنا ’غیر منصفانہ‘ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب کسی کو بار بار مواقع دیے جائیں اور وہ اچھا کام نہ کر سکے تو عوام اسے ناانصافی سمجھتی ہے۔
ابراہیم نے فلم نادانیاں سے ڈیبیو کیا، مگر اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملی، اور ان کی دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔
سیف علی خان نے کہا، “میں اپنے بچوں کی مدد ضرور کروں گا، لیکن ایک حد تک۔ ابراہیم، میں ہر وقت تمہارے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا۔ تمہیں جو کچھ ملا ہے، وہ کافی ہے، اب وقت ہے کہ تم اپنی پہچان خود بناؤ۔”