بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: 8 دن میں 936 پروازیں منسوخ، آج بھی 122 پروازیں متاثر

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث آج بھی کراچی سمیت پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس سے 122 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ہفتے کو بین الاقوامی پروازیں دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت، بحرین اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے منسوخ کی گئیں۔
کراچی ائیرپورٹ: 38 پروازیں منسوخ (دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت، بحرین) اسلام آباد ائیرپورٹ: 30 پروازیں منسوخ (دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ) لاہور ائیرپورٹ: 20 پروازیں منسوخ، پشاور ائیرپورٹ: 10 پروازیں منسوخ، ملتان ائیرپورٹ: 10 پروازیں منسوخ، سیالکوٹ ائیرپورٹ: 10 پروازیں منسوخ، فیصل آباد ائیرپورٹ: 4 پروازیں منسوخ
منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد، ائیر عربیہ، پی آئی اے، ائیربلیو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔
پاکستان سے گزشتہ 8 دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی کل تعداد 936 تک پہنچ گئی۔ یہ سلسلہ 28 فروری سے جاری ہے، جب یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور ایران کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں۔
تاہم، کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر گزشتہ تین دنوں میں ایمریٹس ائیر اور فلائی دبئی کی 4 ریلیف پروازیں اتر چکی ہیں، جن کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔