بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای کی قوم خبردار، اماراتی صدر: ہم آسان شکار نہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران کے خلاف جنگ کے بعد عوام کے سامنے اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ قوم حالت جنگ میں ہے اور ہم اپنے ملک، عوام اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے اور ہر ممکن دفاعی تیاریاں مکمل ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں جوفیر امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، جو ایران میں پانی کے پلانٹ پر حملے کے جواب میں کیا گیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کہ ان کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔ ایرانی صدر نے عبوری لیڈرشپ کونسل کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہے۔