بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

ایران نے بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملہ بحرین کے علاقے جُفیر میں واقع امریکی فوجی تنصیب پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کے علاقے قشم میں پانی کے پلانٹ پر ہونے والے امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکی حملے کے نتیجے میں تقریباً 30 دیہات کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔