بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجھے کسی سے جھگڑا نہیں چاہیے،کارڈی بی کا نکی میناج کی بہن کی کنسرٹ میں آمد پر ردعمل

ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریپر Cardi B نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں Nicki Minaj کی سوتیلی بہن منگ لی کی شرکت کے بعد پیدا ہونے والی سوشل میڈیا بحث پر ردعمل دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق منگ لی چند روز قبل ہیوسٹن میں کارڈی بی کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں جو ان کے Little Miss Drama Tour کا حصہ تھا۔ کنسرٹ سے منگ لی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نکی میناج کے مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کے بعد 20 سالہ منگ لی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایک فریق کا انتخاب نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے لکھا، “کس نے کہا کہ دونوں کو پسند نہیں کیا جا سکتا؟”

بعد ازاں کارڈی بی نے ایک آن لائن سیشن کے دوران اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس صورتحال پر زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ منگ لی ابھی کم عمر ہیں اور انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے۔

کارڈی بی نے کہا کہ اگر کوئی ان کے کنسرٹ میں آتا ہے اور کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوتا تو وہ اس کا مذاق نہیں اڑانا چاہتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی کم عمر شخص سے کوئی جھگڑا نہیں ہے اور وہ اس قسم کے تنازعات سے دور رہنا چاہتی ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی زندگی میں سب کچھ اچھا چل رہا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ غیر ضروری تنازعات سے دور رہ کر اپنے کام پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ کارڈی بی اس وقت اپنے دوسرے اسٹوڈیو البم Am I The Drama? کی تشہیر کے لیے Little Miss Drama Tour کر رہی ہیں، جس کا آغاز 11 فروری 2026 کو کیلیفورنیا کے شہر پام ڈیزرٹ سے ہوا تھا۔ 34 شوز پر مشتمل یہ ٹور 17 اپریل 2026 کو اٹلانٹا کے State Farm Arena میں اختتام پذیر ہوگا۔