موٹاپا نہ صرف آپ کی شخصیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں کا بھی سبب ہے لہذااس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ ہم آپ کو بتارہے ہیں کچھ ایسی عادتیں جن سے بچ کر آپ موٹاپے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔
1۔ ناشتہ چھوڑنا:
صبح کا ناشتہ چھوڑنا ان عادات میں سے ایک ہے جو آپ کو موٹا بناسکتی ہے۔ غذائی ماہرین کے نزدیک ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہے جو تقریباً چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد آپ کا پہلا کھانا ہوتا ہے، اس کھانے کی کمی میٹابولک ریٹ میں کمی اور غیر صحت بخش کھانے کی خواہش کا باعث بنتی ہے۔
2۔ دیر تک سونا:
بہت زیادہ سونے سے آپ کی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ 9 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں وہ ہائی رسک گروپ میں ہوتے ہیں اور وہ معمول سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں۔
3۔ بے ترتیب نیند:
وہ لوگ جو شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور یا نیند کا بے قاعدہ انداز رکھتے ہیں ان کا وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کے سونے کا انداز بے ترتیب ہے تو آپ کو غلط وقت پر غلط کھانے کی زیادہ عادت ہوتی ہے۔
4۔ ناشتے میں دیر کرنا:
بہت سے لوگ جلدی جاگتے ہیں لیکن ناشتہ بہت دیر سے کرتے ہیں، جاگنے کے بعد زیادہ دیر تک ناشتہ نہ کرنا سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔
5۔ جاگنے کے بعد پانی نہ پینا:
جب آپ بیدار ہوں تو پانی پینا ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور جسم کے معمول کے کام کے لیے ضروری ہے۔ بہت زیادہ کافی اور کم پانی پینا آپ کی کمر پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ محققین کے مطابق آپ کو اپنے میٹابولزم کو تیز کرنے اور دماغ کو توانائی فراہم کرنے کے لیے صبح پانی پینا چاہیے۔
6۔ اپنا وزن چیک نہ کرنا:
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جب آپ باقاعدگی سے وزن چیک نہیں کرتے تو آپ کا وزن زیادہ بڑھتا ہے۔ تحقیق کے دوران جن افراد نے اپنے وزن کو باقاعدگی سے چیک کیا وہ کھانے کی بہترعادات پر عمل کرنے میں کامیاب رہے جس کے نتیجے میں وزن کم ہوا۔
7۔ صبح کی دھوپ نہ لینا:
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صبح کی دھوپ آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے۔ صبح کی سورج کی روشنی نہ ملنے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔ اپنے باڈی ماس انڈیکس کو بہتر بنانے کے لیے صبح کی 30 منٹ کی دھوپ حاصل کرنا ضروری ہے۔
وہ عادتیں جو آپ کو موٹاپے کا شکار کرسکتی ہیں
