بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی رجیم چینج ناممکن، امریکی خفیہ اداروں کا مشترکہ دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں۔یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وسیع فوجی کارروائی بھی ایران کی موجودہ سیاسی اور فوجی قیادت کو ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے، جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔