جدہ (نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔
وہ ہفتہ کے روزجدہ میں منعقدہ ’سلامتی اورترقی سربراہ اجلاس‘ میں شریک عرب رہ نماؤں سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ امریکاخطے کے مثبت مستقبل کی تعمیرمیں مدد دینے کے لیے آپ سب کے اشتراک سے سرمایہ کاری کر رہا ہے اور وہ خطے سے کہیں نہیں جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
امریکا خطے سے کہیں نہیں جارہا، چین یا روس کیلئے خلا نہیں چھوڑیں گے، جو بائیڈن








