ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں حلقہ پی پی 288 سے آزاد امیدوار علی کھلول کو رہا کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی کھلول کو ہنڈی کا کاروبار کرنےکے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا تھا۔
انتخابی امیدوار کی گرفتاری پر الیکشن کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد امیدوار کو پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق علی کھلول کو پیر قتال کے علاقے میں ٹریول ایجنسی سے ایف آئی اے اہلکاروں نے گرفتارکیا۔
گرفتاری کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی کھلول کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا کر لےجایاگیا اور اس کے ساتھ پولیس موبائل کی دو گاڑیاں بھی تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ علی کھلول پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دستبردار ہوئے تھے جس پر حکومت نے ان کو گرفتار کرلیا۔
ڈیرہ غازی خان میں حلقہ پی پی 288 سے آزاد امیدوار علی کھلول کو رہا کر دیا گیا








