بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وجے دیوکونڈا اور رشمیکامندانہ کی شادی کے بعد ننھے مداح سے دلچسپ مکالمہ وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلمی اداکار Vijay Deverakonda اور اداکارہ Rashmika Mandanna کی شادی کے بعد ایک ننھے مداح کے ساتھ اداکار کا محبت بھرا مکالمہ سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی 26 فروری کو بھارتی شہر Udaipur میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر اور جھلکیاں کئی دن تک سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر موضوعِ گفتگو بنی رہیں۔

اسی دوران ایک ننھی مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ انہیں شادی میں کیوں مدعو نہیں کیا گیا۔ بچی نے معصومانہ انداز میں لکھا کہ ’’کیا میں بھی آپ کی مداح نہیں ہوں؟ ہمیں کیوں نہیں بلایا گیا؟‘‘

Screen grab

یہ پیغام سامنے آنے کے بعد اداکار Vijay Deverakonda نے خود جواب دیتے ہوئے مداح کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کیا اور لکھا کہ ’’پیارے بچے، میں تمہیں اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کروں گا۔ مجھے بتاؤ تمہیں کون سا کھانا اور کون سی مٹھائی پسند ہے، ہم وہ گھر پر بنوائیں گے اور خوشی سے اکٹھے کھائیں گے۔‘‘

اداکار کے اس جواب کے بعد صارفین نے ان کے انداز کو بے حد پسند کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک ننھے مداح کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے نہایت خوبصورت انداز میں جواب دیا ہے۔

ادھر شادی کی تقریبات کے بعد دونوں اداکاروں نے 4 مارچ کو Hyderabad میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ اس موقع پر جوڑے نے اپنی شادی کی خوشی میں مختلف بھارتی ریاستوں میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مندروں میں ضرورت مند افراد کو کھانا بھی فراہم کیا۔

تقریبات کے اختتام پر اداکار Vijay Deverakonda نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ اور ان کی اہلیہ تقریبات کے بعد کچھ دن سکون اور خاموشی میں گزارنا چاہتے ہیں۔